۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
اسد قیصر

حوزه/ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مدارس اسلام کا قلعہ ہیں، امن کی آماجگاہ ہیں ، مدارس ہماری اولین ترجیح ہیں، علماء سے پیار اور ان کی عزت کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مدارس اسلام کا قلعہ ہیں، امن کی آماجگاہ ہیں ، مدارس ہماری اولین ترجیح ہیں، علماء سے پیار اور ان کی عزت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے، خیبرپختونخوا کے اسکولو ں کے نصاب میں ترجمہ قرآن اور عقیدہ ختم نبوت شامل کیا تھا اسے اب پنجاب کے نصاب میں بھی شامل کریں گے۔

اسد قیصر نے کہا کہ مدارس کا نصاب تبدیل کرنے کے حوالے سے ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں۔

صوابی میں پنج پیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اللہ نے خدمت کا موقع دیا کہ اپنے عہدے کو عوام کی خدمت کے لئے استعمال کریں گے۔

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں ترجمہ قرآن نافذ اور نصاب میں عقیدہ ختم نبوت شامل کرایا تھاکرایا اور اب پنجاب کے نصاب میں بھی عقیدہ ختم نبوت اور ترجمہ قرآ ن شامل کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .